دھرم پورہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر، 3 افراد زخمی

دھرم پورہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر، 3 افراد زخمی

دھرم پورہ کے علاقے میں تیز رفتار کار نے رکشہ اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کے دوران کار سوار بھی اپنی ہی پسٹل سے گولی چلنے کے باعث زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر رکشہ اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ اور دکانداروں نے فوری طور پر کار سوار کو قابو میں کر لیا۔ زخمی کار سوار کی شناخت صائم کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں پیش آیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کے ذمہ دار کار سوار کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔