سرگودھا میں مبینہ زیادتی کے بعد 7 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد تفتیش میں پیش رفت کرتے ہوئے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں بچی کو دکان کے قریب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے سے قبل کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ دکاندار سمیت تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور واقعے کی مکمل چھان بین کے بعد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔