رائیونڈ : دو مشکوک ملزمان گرفتار , اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے نواں کوٹ، رائیونڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو کرائم ہاٹ سپاٹس پر مشکوک حرکات کے باعث حراست میں لیا گیادورانِ تلاشی ملزمان کے قبضہ سے دو پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور عرفان کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہیں۔ دونوں کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ نواں کوٹ، رائیونڈ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن محمد خان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں جامع منصوبہ بندی کے تحت کرائم ہاٹ سپاٹس پر مسلسل گشت کرتی ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔