اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو احتجاج میں شدت آئے گی:عمر ایوب

اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو احتجاج میں شدت آئے گی:عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پی ٹی آئی احتجاج کو مزید شدت دے گی۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ "اوو احتجاج کا آغاز ہے" اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو اس احتجاج سے آگے بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کی فائل تیار کرلی گئی ہے اور پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نہ تو پی ٹی آئی کو ڈیل چاہیے نہ ڈھیل، بلکہ ان کے مطالبات میں اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل شامل ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی بھی ان کے مطالبات میں شامل ہے، اور یہ مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین کی رہائی آئین اور قانون کے مطابق کی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایگزیکٹیو آرڈرز کے ذریعے ان معاملات کو حل نہیں کیا جا سکتا، بلکہ حکومت کو ایک کمیشن بنانا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس صورت میں عدالتوں اور نظام انصاف کی مدد سے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔