متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی اپنی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل

متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی پاکستان کی اپنی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل

سید عاصم منیر نے ابو ظہبی میں شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی، جو ابو ظہبی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے متحدہ عرب امارات کی طویل المدتی سرمایہ کاری اور تعاون پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سیکیورٹی سے جڑا ہوا ہے، اور پاکستان اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔