اسلام آباد: رمضان 2026 میں اسٹریٹ افطار کے لیے سرکاری اجازت نامہ لازمی قرار

اسلام آباد: رمضان 2026 میں اسٹریٹ افطار کے لیے سرکاری اجازت نامہ لازمی قرار

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک 2026 کے دوران سڑکوں اور عوامی مقامات پر اسٹریٹ افطار کے انتظامات کے لیے سرکاری اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام افراد اپنی درخواستیں مکمل تفصیلات کے ساتھ جمع کرائیں، اسسٹنٹ کمشنرز مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامے جاری کریں گے۔اب تک وفاقی دارالحکومت سے 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی جگہ عوامی افطار کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور رمضان کے دوران انفورسمنٹ ٹیمیں بغیر اجازت لگائے گئے اسٹالز یا انتظامات کو ہٹا سکتی ہیں۔رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ نئے چاند کی پیدائش 17 فروری شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی اور چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔