مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران افطار دسترخوان کے لیے درخواستیں طلب

مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران افطار دسترخوان کے لیے درخواستیں طلب

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افراد اور غیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ادارے کے مطابق، انفرادی سطح پر درخواستیں وصول کرنے کا عمل 25 جنوری تک جاری رہے گا، جبکہ غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کے لیے درخواستیں 28 جنوری سے جمع کرائی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے تین دن کا وقت دیا گیا ہے۔حرمین شریفین کے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران افطار دسترخوان لگانے والے درخواست دہندگان کو چاہیے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل ادارے کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواست تیار کریں۔