رینجرز نے ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق، کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی۔
گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
ذیشان عرف ملوترا ولد محمد یاسین
محمد عبید عرف دادو ولد محمد وسیم
محمد جاشم ولد عبدالکلام
نوید الرحمان عرف پٹھان
احمد عرف ایمو ولد محمد افضل
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجاہد کالونی، واحد کالونی، ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، شادی ہالوں کے باہر جیب تراشی، موٹرسائیکل، بیٹریاں، بجلی کی تاریں چوری کرنے اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں سے جاشم، نوید عرف پٹھان اور احمد عرف ایمو چوری شدہ موٹرسائیکل اور پرزہ جات کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ یہ گروہ شادی ہالوں، شاپنگ مالز کے باہر ریڑھی فروشوں کا بھیس بدل کر پارکنگ میں غیرمحفوظ موٹرسائیکل اور دیگر اشیاء چوری کرکے لے جاتے تھے۔ملزمان کے خلاف کراچی کے متعدد تھانوں میں مختلف نوعیت کی ایف آئی آرز درج ہیں۔ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔