اردن کی ملکہ رانیہ نے عقبہ میں خواتین رہنماؤں کے لیے ایک خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں خواتین کی خدمات کو سراہا گیا۔
ملکہ رانیہ نے اس افطار ڈنر میں شریک خواتین کو ان کی محنت اور عزم پر خراجِ تحسین پیش کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملکہ رانیہ نے افطار ڈنر کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ انہیں خواتین کے ساتھ افطار کر کے خوشی ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور انہیں عالمی دن کی مبارک باد پیش کی۔ملکہ رانیہ نے اردنی خواتین کو افرادی قوت اور لیبر مارکیٹ میں ان کے متحرک کردار کے علاوہ اہل خانہ کی دیکھ بھال میں ان کی خدمات کی تعریف کی۔اس موقع پر عقبہ کے گورنر خالد الحجاج نے ملکہ رانیہ کا شہر میں خیرمقدم کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس افطار ڈنر نے اردن میں خواتین کی طاقتور موجودگی اور ان کے معاشرتی کردار کو اجاگر کیا۔