پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 19 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 17 فروری شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہو گا، جس کے بعد اگلے روز یعنی 18 فروری کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی، سورج 6 بج کر 25 منٹ اور چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ماہِ صیام کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، تاہم فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم رمضان جمعرات 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے۔