عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون

عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شیخورہ بار کونسل کی تقریب میں کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جبکہ دوسری آنکھ چشمہ لگا کر 70 فیصد دیکھ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا مکمل اور تفصیلی طبی معائنہ کیا اور جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں اور بانی کے ذاتی معالجین کو بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر ملکی معیشت، سیاسی استحکام اور آئینی امور پر بھی بات کی، اور کہا کہ موٹر ویز اور جی ٹی روڈ کی بندش غیر آئینی ہے، اگر خیبرپختونخوا حکومت سڑکیں نہ کھولے تو وفاق کو آئین کے مطابق ایکشن لینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ عمران خان کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی تھی، تاہم حالیہ معائنے سے بینائی کی موجودہ صورتحال سامنے آئی ہے۔سپریم کورٹ نے 16 فروری تک بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی۔