پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ کے مزید علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی معائنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی، جہاں ان کی آنکھ سے متعلق مکمل طبی معائنہ، مزید ٹیسٹ اور علاج کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اڈیالہ جیل میں ہی ان کی آنکھ کا پروسیجر تین مرتبہ مکمل کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوسرے مرحلے سے متعلق بھی مشاورت دی ہے۔یاد رہے کہ 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر سرجری کی گئی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق ماہرینِ چشم کے معائنے میں ان میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد فوری آپریشن کا مشورہ دیا گیا تھا۔