حنیف عباسی نے کہا کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں طرف کی رضا مندی ضروری ہوتی ہے، اگر رضا مندی ہوئی تو ڈیل ہو جائے گی۔
یہ بات انہوں نے بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حنیف عباسی نے کہا کہ نو مئی کو اقتدار حاصل کرنے کی خواہش غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر قیدی کا حق ہے کہ اسے علاج فراہم کیا جائے، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج ہونا بھی ان کا حق ہے۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ جب وہ جیل میں تھے تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست دی مگر منظور نہ ہوئی، اور انہیں علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔