وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، حنیف عباسی اور دیگر کی شمولیت متوقع

وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، حنیف عباسی اور دیگر کی شمولیت متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور مختلف شخصیات کو شامل کرنے کا امکان ہے۔ ان شخصیات میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، پیر عمران شاہ، ڈاکٹر توقیر شاہ، طلال چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں نئے وزراء 9 یا 10 جنوری کو حلف اٹھا سکتے ہیں۔ موجودہ وفاقی کابینہ میں 18 ارکان ہیں، جبکہ حکومتی قلمدانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے، جن میں 2 وزرائے مملکت، 3 خصوصی معاونین اور 1 مشیر شامل ہیں۔

اس توسیع کے دوران وفاقی کابینہ کے اہم قلمدانوں میں زیادہ رد و بدل کی توقع نہیں ہے، تاہم 4 سے 5 وزرائے مملکت کو نئے قلمدان دینے کا امکان ہے۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ میں توسیع کے حوالے سے ضروری مشاورت مکمل کر لی ہے، اور اس فیصلے کے بعد کابینہ میں بعض نئے چہرے نظر آ سکتے ہیں۔