امریکا کے ساتھ تعلقات میں توازن ضروری ہے، دشمنی اور دوستی دونوں غلط ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امریکا کے ساتھ تعلقات میں توازن ضروری ہے، دشمنی اور دوستی دونوں غلط ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا کی دشمنی اور دوستی دونوں ہی غلط ہیں۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ لوگ امریکی اثر سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں اور امریکی غلامی کا لبادہ اتارنے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی کام کرے گا، جماعتِ اسلامی اس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک کو اس وقت دیانت دار قیادت کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مراعات کم کرنے پر تیار نہیں، بلکہ مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملک میں زیادہ تر لوگ موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں، لیکن حکومت نے غیر قانونی لیوی عائد کر رکھی ہے، جسے فوری طور پر ختم کرنا چاہیے۔