تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ) بغیردروازہ کھٹکھٹائے اندر آکر خاتون کے منع کرنے پر اْسے چھیڑچھاڑ کرکے، گالیاں دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔حویلی بلاقہ سنگھ تھہ شیخم کی رہائشی محمد آصف کی بیوی شازیہ بی بی نے تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم طاہر میرے گھر میں بغیردروازہ کھٹکائے اندر آگیا میرے منع کرنے پر ملزم مجھے گالیاں دینے لگا اور مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔