قصور (خصوصی رپورٹ) کوٹ فتح دین خاں قصور کی رہائشی زرینہ بی بی نے تھانہ اے ڈویڑن قصور میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا بیٹا الیاس ولد یعقوب نے اسے اور اپنی بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر نکال دیا۔زرینہ بی بی کے مطابق محلہ داروں نے بروقت مداخلت کر کے اس کی جان بخشی کروائی۔ پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے بدبخت بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔