قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے خاتون پر مبینہ تشدد کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ افضل ٹا ئون چونیاں کی رہائشی صفیہ بی بی زوجہ انور مسیح نے پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے درخواست گزاری کہ افضل ٹا ئون چونیاں کے رہائشی عمران مسیح، عرفان مسیح، ندیم مسیح پسران امانت مسیح اور امانت مسیح نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر چاروں نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔