دیپالپور (خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ کار بر آمد کر کے ملزم عامر کے خلاف تھانہ صدر دیپالپور میں مقدمہ درج کرا دیا جبکہ چک 48/3R چیک پوسٹ پر ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے تھانہ اوکاڑہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔