پکڑا گیا ملزم شوکت چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا:پولیس
دیپالپور (خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقے میں سی سی ڈی کا مبینہ چوروں کے خلاف آپریشن،مبینہ مقابلے میں خطرناک ملزم شوکت شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ سی سی ڈی پولیس نے مبینہ چوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو پولیس کے مطابق ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم شوکت شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم متعدد سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ فائرنگ کے دوران ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔