دیپالپور پولیس کی کارروائی چوری کئے گئے بکرے برآمد

دیپالپور (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے جانور چوری کا مقدمہ ٹریس کر کے مسروقہ دونوں بکرے برآمد کر لیے، سو فیصد ریکوری مکمل ہونے پر برآمد شدہ بکرے مدعی مقدمہ اللہ دتہ کے حوالے کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق جانور چوری کے مقدمے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں مسروقہ بکرے برآمد کئے گئے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مدعی مقدمہ اللہ دتہ کے حوالے کیے گئے۔