ندیم اختر کے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں حفاظتی باڑ کو چھپا کر رکھا گیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 3 نیکارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ کی حفاظت کے لیے نصب کی گئی دو ہزار میٹر طویل چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد کر لی۔ کارروائی پیر محل کے قریب کی گئیترجمان موٹرویپولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران سابقہ کنٹریکٹر کے ایک ملازم کے قبضے سے دو ہزار میٹر چوری شدہ فینسنگ برآمد کر لی گئی۔خفیہ اطلاع ملنے پر بیٹ 16 کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر محمد انور اور سب انسپکٹر آصف نعیم فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ کارروائی پیر محل کے علاقے میں کی گئی جہاں ملزم ندیم اختر کے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں حفاظتی باڑ کو چھپا کر رکھا گیا تھا۔ مقامی پولیس اور این ایچ اے احکام موقع پر پہنچ گئی خفیہ اطلاع ملنے پر بیٹ 16 کے ایڈمن آفیسر انسپکٹر محمد انور اور سب انسپکٹر آصف نعیم فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ کارروائی پیر محل کے علاقے میں کی گئی جہاں ملزم ندیم اختر کے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں حفاظتی باڑ کو چھپا کر رکھا گیا تھا۔جس کو قانونی کاروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا