لکڑی چوری کرنے پر مقدمہ درج ، لوڈر رکشہ بر آمد

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں لکڑی چوری اور غیر قانونی جنگلاتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی،ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ، ویسٹ سب ڈویڑن چیچہ وطنی فاریسٹ ڈویڑن کی نگرانی میں لکڑی چوری اور دیگر غیر قانونی جنگلاتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کھیت نمبر 222، بلاک نمبر 5 میں ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ایک لوڈر رکشہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔