سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزم گرفتار

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)پٹرولنگ پولیس نے تھانہ مدینہ ٹا ئون فیصل آباد سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی کارریکور کرتے ہوئے ملزم گلزار احمد کیخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا جبکہ پٹرولنگ چیک پوسٹس92نائن۔ایل اور 34ای۔بی سے پٹرولنگ پولیس ٹیموں نے سنگین مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم جہانگیر جبکہ قتل کے سنگین مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ایاز کو تحویل میں لے لیا۔