ہڑپہ اسٹیشن پرناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو 45 ہزار روپے جرمانہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ہڑپہ اسٹیشن اور اس سے ملحقہ ایک دس ایل میں پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ آپریشن کی نگرانی ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے کی۔کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹسز جاری کے ساتھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہڑپہ اسٹیشن پر خصوصاً ریڑھی بانوں کی جانب سے قائم عارضی تجاوزات ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔ صورتحال کے پیش نظر ریڑھی بانوں کے لیے متبادل عارضی بازار قائم کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ریڑھیاں وہاں منتقل کریں اور ٹریفک کے بہا ئو میں بہتری لائی جا سکے۔ مزید بر آں پیرا فورس نے ہڑپہ اسٹیشن پر پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے دوران سبزی، فروٹ، آٹا اور روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کو 45 ہزار روپے نقد جرمانہ کیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔