ساہیوال (خصوصی رپورٹ )فرید ٹاون کے علاقہ میں انچارج پیرا فورس بازاروں مارکیٹوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوے تھڑے جو بازاروں میں رکاوٹیں بنے ہوے تھے سب توڑے جا رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ گرانفروشی پر دکانداروں کوموقع پر جرمانے بھی کیے جا رہے۔ساہیوال پیرا فورس نے تجاوزات اور پرائس کنٹرول پر روزانہ کی بنیادوں پر کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے پیرا فورس سے تعاون کریں، تجاوزات کا خاتمہ اور سرکاری ریٹ پر اشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنائے جائیگی۔