ساہیوال،حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ )پیرا فورس کا قصبہ کمیر کے مین بازار میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن، سبزی، دالیں، چکن مہنگا بیچنے پر دکانداروں کو 40 ہزار سے زائد جرمانہ کیا۔ میونسپل کمیٹی عملہ نے سرکلر روڈ حویلی لکھا میں تجاوزات کیخلاف کارروائی میں تھڑے، فٹ پاتھ پر رکھی اشیا اور رکاوٹیں مسمار کردیں۔