کوئٹہ( آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی مبارک ہو۔ یہ دن ہمارے لیے ہمیشہ اہمیت کا حامل رہے گا، کیونکہ طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے بعد ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا۔ پاکستان نے 79سال کے سفر میں دنیا میں اپنا نام بنایا ہے، جس پر ہمیں فخر ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پورے صوبے میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ملکی قیادت اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندی کے راستے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا