لاہور ( کرائم رپورٹر) نشتر کالونی میں خالی پلاٹ سے8ماہ کے بچے کی لاش برآمد ہوگئی ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بچے کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے کارروائی مکمل کی جس کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بن گیا ۔