لاہور (کرائم رپورٹر)لیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہرمیں مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ گوالمنڈی، ریگل چوک، ہائیکورٹ نولکھا، کینٹ اور یوحنا آباد میں قائم چرچز کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ گرجا گھروں کے اطراف مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ گرجا گھروں کے اطراف گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل بھی مزید مئوثر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 65 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس بلا تفریق تمام شہریوں اور اقلیتوں کی حفاظت کے لیے الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے افسران اتوار کے روز بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کر رہے ہیں۔فیصل کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر کمیونٹی کی خوشی، امن اور مذہبی آزادی کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے