ڈی آئی جی آپریشنز کا مساجد میں سکیورٹی صورت حال کا جائزہ

لاہور ( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے گزشتہ روز نماز فجر کے بعدمساجد کی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے لٹن روڈ ، جناز گاہ مساجد، نیلا گنبد پرانی انارکلی میں مساجد کی سکیورٹی اور ڈیوٹی شیڈول کے مطابق جوانوں کی موجودگی چیک کی۔