بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ کمرشل گاڑیوں کاشہرمیں داخلہ ممنوع

رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی 
لاہور (این این آئی) لاہور سٹی ٹریفک پولیس کا اسموگ کے پیش نظردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو?ن جاری ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں اور مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کمرشل گاڑیوں کا لاہور میں میں داخلہ ممنوع ہے۔ رواں ماہ 13 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے اور اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں،مختلف مقامات پراسپیشل ٹیمیں تعینات ہیں۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید کا کہنا تھا کہ بغیرفٹنس سرٹیفیکیٹ کوئی بھی گاڑی شہر میں داخل نہیں ہو سکتی۔ رواں ماہ اٹھارہ ہزار پانچ سو کے قریب بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔