محکمہ سوشل سکیورٹی نے محنت کشوں کو 10 ہزار دینے کا آغازکردیا

لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہ رمضان کیلئے محنت کشوں میں 10 ہزار روپے دینے کا عمل شروع کر دیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل کے مطابق صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسڑڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار دئیے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کی گئی۔ محنت کش ماہ رمضان میں 10 ہزار کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔انہوں نے کہا سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسرمریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم میں مصروف ہیں۔ مزید برآں ورکرز کی آسانی و رہنمائی کیلئے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے۔ ورکرز کی بائیو میٹرک کا عمل بھی صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے۔