محنت کشوں کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے  محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے، مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشنخوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔  مزدوروں کے یوم عالمی دن کے موقع پر اپنے   پیغام   میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  قوم کے تمام محنت کشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی صرف ایک دن نہیں بلکہ عزم، قربانی اور انسانی عظمت کی وہ روشن علامت ہے جو ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے محنت کشوں کے احترام، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بناتی ہیں۔