محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی:مریم نواز

لاہور میں محنت کشوں کے لئے  اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے
محنت کش اللہ کا دوست ہے، ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں:پیغام

لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا  یح ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا گیا -راشن کارڈ کے ذریعے کان کنو ں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے-جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔