مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نافذ

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نافذ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق آج سے شروع ہو گیا ہے۔گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا اور نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔تمام نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔