وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 21 جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔