امریکی سپر اسٹار بیونسے نولز کارٹر، جنہیں دنیا بھر میں "کوئین بی" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ارب پتی موسیقاروں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
فوربز میگزین کے مطابق 44 سالہ بیونسے اب دنیا کی پانچویں ارب پتی موسیقار ہیں، جن میں بروس اسپرنگسٹین، ریحانہ، ٹیلر سوئفٹ اور جے زیڈ بھی شامل ہیں۔بیونسے نے 2025 میں اپنی "کاؤ بوائے کارٹر" ٹور مکمل کی، جس نے 407 ملین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ کمائی کی۔ یہ ٹور ان کے 2024 میں ریلیز ہونے والے میگا ہٹ اسٹوڈیو البم کے بعد شروع ہوا، جسے عالمی سطح پر بےپناہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ماہرین کے مطابق بیونسے کی مجموعی دولت 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں ٹورنگ کی آمدن، میوزک کیٹلاگ رائلٹیز اور اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہونے والے 148 ملین ڈالر سے زائد کا حصہ شامل ہے۔