بنگلورو میں ایک نجی بینک کے ڈپٹی منیجر کو صارفین کے سونے میں مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے 2,780 گرام سونا، جس کی مالیت تقریباً 3.5 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے، صارفین کی اجازت کے بغیر بینک کے لاکروں سے نکال کر ایک فنانس کمپنی کے پاس بطور ضمانت رکھوایا۔یہ واقعہ 5 فروری کو سامنے آیا جب بینک کے چیف منیجر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں باضابطہ شکایت درج کروائی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم نے حاصل شدہ رقم مبینہ طور پر آن لائن بیٹنگ میں خرچ کی۔پولیس کے مطابق اب تک تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونے کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ فنانس کمپنیوں کی جانب سے مکمل تعاون نہیں کیا جا رہا، جس پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔