پی ٹی آئی نے ملک کو عدم استحکام، انتشار اور افراتفری کی طرف دھکیلا، ہزارہ کو مسلم لیگ کا گڑھ بنائیں گے
ایبٹ آباد(آن لائن)ایبٹ آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضلع ایبٹ آباد کے زیرِ اہتمام ایک بھرپور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت ضلعی صدر سردار راشد خان نے کی۔ کنونشن سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری حامد شاہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک کامران منیر، صوبائی رہنما ریاض خان، عبدالباسط سمیت مسلم لیگ کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی صدر انتخاب خان نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے