14 اگست کو شاہدرہ میں ورکرز کنونشن،پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی نے 14 اگست کو شاہدرہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس خالد اسحاق کے مطابق درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق جوڈیشل سائیڈ پر دیکھا جائے گا