لاہور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کی ورکرز کنونشن اجازت کی درخواست خارج

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست خارج کردی ، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ درخواست پہلے متعلقہ فورم پر دائر نہیں کی گئی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔