کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)بلوچستان کے ضلع کیچ میں ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے 4افراد کو قتل کر دیا گیا، لاشیں بر آمد ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کیچ کینواح بولیدہ کے جارڈین علاقے میں تفریح کیلئیجانیوالے 4افراد ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہو گئے تھے، گزشتہ روز چاروں افراد کیبولیدہ کی پہاڑی پٹی سے مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق مقتولین ذاکر، عبدالرازق، صادق اور پیر جان کے ناموں سے ہوئی، ان میں سے تین زردان کوہا اورایک جارڈین بازار کا رہائشی تھا۔حکام کے مطابق لاشیں شدید مسخ شدہ تھیں اور مقتولین کی موٹر سائیکلیں جل کر تباہ حالت میں ملی ہیں ، لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔