حکومت سازی، بی این پی سربراہ کی جماعت اسلامی دیگر سربراہاں سے ملاقات

 بی این پی کے سربراہ نے حکومت سازی سے پہلے دونوں اپوزیشن رہنمائو ں کو اعتماد میں لیا، مل کرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا
ڈھاکہ ( آئی این پی ) بنگلا دیش میں حکومت سازی کی تیاریاں جاری ہیں،بی این پی کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم طارق رحمان نے جماعت اسلامی اور نیشنل سیٹیزن پارٹی کے سربراہاں سے ملاقات کی ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی این پی کے سربراہ نے حکومت سازی سے پہلے دونوں اپوزیشن رہنمائو ں کو اعتماد میں لیا،ملاقات میں ملکی مفاد کیلئے مل کرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان،چین اور بھارت سمیت تیرہ ممالک کے سربراہان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی۔صدربنگلا دیش کل( منگل )کو نئی کابینہ سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب صدر ہائو س میں منعقد ہوگی۔