جماعت اسلامی اچھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، جو بھی اچھاسوچے گا، اس ملک سے دوستی کریں گے، طارق رحمان
ڈھاکہ (آئی این پی )بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی )کے سربراہ طارق رحمان نے جماعت اسلامی کے ساتھ اتحادی حکومت کے قیام کے امکان کو رد کردیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں طارق رحمان نے کہااپنے سیاسی مخالف جماعت اسلامی کے ساتھ اتحادی حکومت قائم نہیں کریں گے،حکومت کے نظام میں توازن برقراررکھنے کے لییاپوزیشن کا ہونا ضروری ہے،امید ہیجماعت اسلامی ایک اچھی اور مثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔خارجہ پالیسی کے حوالے سیطارق رحمان کا کہنا تھاکہ جو بھی بنگلا دیش کیلئے اچھاسوچے گا،ہمارے مفادات کا خیال رکھے گا اور خودمختاری کا احترام کرے گا۔ اس ملک سے دوستی کریں گے۔