سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے، اور تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آؤٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی، اور صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور تحریری معافی مانگے۔