پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات جاری

پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات جاری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے روسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارت توانائی ممکنہ معاہدے پر بات چیت کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ روس تیل کی تلاش، پیداوار اور ریفائننگ میں مہارت رکھتا ہے اور پاکستان روس کے ساتھ معاہدہ کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان میں ایک اور اسٹیل پلانٹ لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2023 میں روسی خام تیل کی درآمد شروع کی تھی اور روسی وزیر توانائی سرگئی سویلیوف نے نومبر میں بتایا تھا کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں ایک ریفائنری کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں مذاکرات کر رہی ہیں۔