بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے محلہ شیخوپورہ میں16سالہ لڑکی’الف‘گلی سے گزررہی تھی، اسی محلہ کے اوباش نوجوان یاسین عرف سینوقریشی اوراسکے نامعلوم ساتھی نے دست درازی کرتے ہوئے اسے موٹرسائیکل پر اغواکرنے کی کوشش کی ،’الف‘کی مزاحمت پرملزموں نے اس سے ہاتھاپائی کی،اسی دوران راہگیروں کے جمع ہونے پردونوں ملزم فرارہوگئے۔متاثرہ لڑکی کیباپ اشرف شوکت کی درخواست پرڈی ایس پی سعیدانورکی زیرنگرانی ایس ایچ او بصیرپورمہرطارق محمودترھانہ نے ملزم یاسین سینوکواسلحہ سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔