لاہورکی رہائشی لڑکی کو شادی کا جھانسہ، بصیرپور بلاکر زیادتی

زمیندار امتیاز نے ’’ص‘‘ سے فون پر تعلق قائم کیا تھا، گرفتار کرلیا گیا
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)چونگی امرسدھو لاہورکی رہائشی لڑکی کو ملزم زمیندار نے شادی کا جھانسہ دیکر بصیرپور بلاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ 2تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے بعدبصیرپورپولیس نے ملزم امتیاز کو گرفتارکرلیا۔متاثرہ لڑکی’’ص‘‘کا6 ماہ قبل موبائل فون پر بصیرپورکیگائوں عملیکے سہاگ کے رہائشی زمیندارامتیازسعیدوٹوسے رابطہ ہوا جسکے بعدامتیازنے اسے شادی کا جھانسہ دے کربلوایا۔’’ص‘‘4نومبرکولاہورسے لاری اڈہ دیپالپورپہنچی جہاں سے امتیازاسے اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ کارمیں بٹھا کر بصیرپورلایا اور ایک مکان میں لیجاکر زیادتی کرڈالی۔جس کے بعد ’’ص‘‘انکے چنگل سے فرارہوکردیپالپورپہنچی جہاں اسکی اطلاع پرتھانہ سٹی دیپالپورپولیس نے امتیازاوراسکے دوست کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جسکی تفتیش کے دوران جائے وقوعہ تھانہ بصیرپورکی حدودمیں پایا گیا، جس پردیپالپورپولیس نے اسے تھانہ بصیرپوررجوع کرنے کی ہدایت کی۔ بصیرپورپولیس نے ’’ص‘‘کامقدمہ دوبارہ درج کرتے ہوئے ملزم امتیاز کو حراست میں لیکر مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔