دیپالپور (خصوصی رپورٹ)بصیرپور روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ مبینہ مقابلے کے دوران سی سی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے عباس نامی ملزم شدید زخمی ہوا جسے گرفتار کرکے طبی امدادکیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزموں کی تلاش کیلئے تعاقب اور سرچ آپریشن جاری ہے۔